محفل مشاعرہ دفاع از ولایت فقیہ اور نوروز عالم

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب(بزم ادب) کرگل کے زیر اہتمام مقامی کلچرل اکیڈمی ہال میں مورخہ ۲۵ مارچ ۲۰۱۸ ؁ بروز اتوار بوقت صبح دس بجے ایک محفل مشاعرہ (دفاع از ولایت فقیہ اور نوروز عالم) کے موضوعات پر انعقاد کیا گیا۔ جس میں بزم ادب سے وابستہ چودہ شعراء کرام نے اپنے پر اثر فیض کلام سے سامعین کو نوازے۔ اس موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے وابستہ علماء کرام و اراکین موسسہ کے علاوہ سامعین و شائقین ولایت فقیہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھے۔
اس موقع پر جامعہ امام خمینی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے مدیر حجتہ السلام شیخ محمد حسین لطفی نے بطور مہمان خصوصی اور بزرگ شاعر محمد علی عاشور نے بطور صدر مجلس شرکت کی۔