دوران ضلع کرگل کے دور دراز علاقہ پنگبر گاوں میں سکولی طالب علموں کے لئے مفت تعلیم و تدریس کا انتظام کیا گیا تھا
۔ جس میں تقریبا ۱۵۰ طالب علموں نے چھٹیوں کے دوران ماہر اساتید سے تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے زیور سے یہ دور دراز علاقے کے بچے سردیوں کے دوران سکولی ماحول سے آرستہ رہا۔
بسیج امام کے اراکین نے اس تعلیمی مرکز کے بچوں کی پڑھائی کا جائزہ لینے کی غرض سے آج صبح ایک ٹیم جس میں ماسٹر احمد اڈوائزر کے علاوہ ھیڈ ماسٹر محمد علی،پرنسپل مطہری سکول محمد یونس،محمد رضا ممبر و خادم حسین ممبر شامل تھے کوھیڈ آفس امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے روانا کیااور تقریبا ساڑھے گیارہ بجے یہ ٹیم پانگبر گاوں پہنچا جہاں گاوں کے نمبردار اور ویلیج ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ تعلیمی مرکز میں بچوں کی تعلیمی قابلیت کا جایزہ لیتے ہوئے اس ٹیم نے سب سے پہلے بچوں کا ایک امتحانی پروگرام رکھا جس میں بچوں سے زبانی و لکھائی میں قابلیت کو پرکھا گیا اور پایا کہ اساتید حضرات نے بہت اچھی محنت کی ہے اور بچوں نے بھی خوب محنت و مشقت کے ساتھ اساتید سے فایدہ حاصل کی ہے جس کے لئے ٹیم نے اساتید کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو آیندہ اسی محنت و لگن کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ اور اساتید کو ان کی تنخواہوں سے نوازا گیا۔ یاد رہے اس تعلیمی مرکز کا افتتاح دسمبر کے مہینے میں بسیج کے اراکین از خود جا کر کیا تھا۔
گاوں والوں نے اس موقع پر بسیج امام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا ہم مشکور و ممنون ہے کہ انہوں نے آپ کے زریعہ ہمارے اس پسماندہ گاوں کا خیال رکھا اور اس طرح کے عوامی فلاحی سکیم کو ہمارے گاوں میں چلایا ہم دست بہ دعا ہے کہ خدا آپ کی ادارے کو اس سے بھی بہتر توفیقات سے نوازیں۔
جنرل سکریٹری