بسیج امام امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے رضاکاران کا ایک ٹیم زیر سربراہی احمد حسین اڈوائزر بسیج امام برائے تقسیم ملبوسات علاقہ دراس کے لئے رونہ

آج مورخہ ۱۷ جنوری بروز بدھوار صبح ۸ بجے بسیج امام امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے ھیڈ آفس سے بسیجی رضاکاران کا ایک ٹیم زیر سربراہی احمد حسین اڈوائزر بسیج امام برائے تقسیم ملبوسات دوسری کھیب دو ٹاٹا موبائل میں لے کر علاقہ دراس کے لئے رونہ ہوا۔ اس سے پہلے پچھلے مہینے کی ۱۷ تاریخ کو بسیج امام کی ایک ٹیم پہلی کھیب علاقہ مٹاین سے لے کر گوشن تک تقسیم ملبوسات کی غرض سے گئے تھے یاد رہے تقسیم ملبوسات کی یہ دوسری کھیب چوکیال گاوں سے لے کر شمشاہ کھربوہ تک بسیج کے جوانان کے زریعہ آج ہی کے دن مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیاہے اور اسی حساب سے بسیجی جوانان صبح سویرے علاقہ دراس کے لئے رونہ ہوا اور شمشاہ کھربو سے موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک ۳۶۰ افراد میں ملبوسات تقسیم کر کے ٹیم ۲ بجے سید علی شاہ شاہباز کنوینر علاقہ دراس کے ہمراہ مشکوہ علاقے کے لئے روانا ہوا ۔علاقے کے لوگوں نے بسیج امام کے اس غریب پرور کام کی سراہنا کرتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی اس طرح کے رضاکارانہ کام انجام دے کر عام عوام کے لئے سہولیت فراہم کریں ۔ بسیج امام کے رضاکاران نے بھی علاقے کے عوام کیلئے آیندہ بھی اسی طرح کے پروگرام علاقے میں منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔اس طرح آج کا یہ پروگارام اپنے اختتام کو پہنچا۔
سیکریٹری بسیج امام