یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں صہونیوں کی طرف سے قتل عام پر مظلوم ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

یوم نکبہ کے موقع پر غزہ میں صہونیوں کی طرف سے قتل عام پر مظلوم ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اورشیطان بزرگ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول مسلمین کو غاصب اسرائیل کی راجدھانی قرار دینے اور ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے مجرمانہ اقدام کے خلاف ضلع کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلوس آج 16 مئی 2018 ؁ء کوبعد از نماز ظہرین مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی۔جو کرگل بازار کے لال چوک ، خمینی چوک اور اسلامیہ سکول چوک سے ہوتے ہوئے واپس لال چوک میں اختتام پزیر ہوا ۔ جلوس میں شامل ہزاروں فرزندان توحید نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ مُردہ باد، اسرائیل مردہ باد، قدس فلسطین کا ہی درالخلافہ رہے گافلسطین کے مظلو مو ہم تمہارے ساتھ ہیں، آل سعود مُردہ باد، قدس کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی جیسے نعرے درج تھے۔ جلوس میں شریک لوگ ڈونلڈ ٹرمپ مُردہ باد نیتن یاہو مردہ باد، اسرائیل مُردہ باد امریکہ مردہ بادد،با فلسطین ہم بستگی لبیک یا خامنہ ای اور اسرائیل کی نابودی تک جنگ جاری رہے گی جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
لال چوک میں اختتام سے پہلے جلسہ عام منعقد ہوئی جسکا افتتاح طالب علم جامعہ امام خمینی آصف علی آصفی کی طرف سے تلاوت کلام پاک سے ہوئی انکے بعد امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے نگراں کونسل کے سینیر ممبر اور MLA الحاج اصغر علی کربلائی نے مجمع سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تاریخ فلسطین میں( یوم نکبہ) کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے ۷۰ سال قبل ۱۴ مئی ۱۹۴۸ ؁ کے منحوس دن اس وقت کے عالمی استکبار برطانیہ اور صہیو نیوں کی سازش سے اسرائیل نام کا منحوس ملک معرض وجود میں لایا اور تب سے مظلوم فلسطینی اس دن کو بطور یوم سیاہ مناتے آرہے ہیں۔
آج شیطان بزرگ امریکہ کے منحوس ترین صدر ٹرمپ نے اپنے سفارت خانے کو یروشلم القدس میں منتقل کرنے کیلئے جان بوجھ کر وہی دن چنا تاکہ دبے ہوئے فلسطینیوں کی مزید تحقر کر سکے۔ لیکن فلسطینی مجاہدوں نے اس دن غزہ کی سرحد پر جمع ہو کر مقاومت کی ایک اور تاریخ رقم کردی۔ ۱۴ مئی کو غاصب اسرائیلیوں نے ڈرون کے زریعہ ان نہتے فلسطینی عوام پر گولے برسائے جسکے نتیجے میں ۶۳ شہید اور ۵۰۰۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور ۸ مہینے کے معصوم بچے شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام عالمی و انسانی اقدار کی پائمالی کرنے کے باوجود ٹرمپ نے اپنے اقدام کو مصالحت آمیز بتایا اور نیتن یاہو نے اس دن کو امن امان کیلئے اچھا دن قرار دیا ہے۔ ہم امریکی صدر کے عامرانیہ رویہ اور مسلمانوں کے دل آذاری کرتے ہوئے القدس میں سفارتخانہ قایم کرنے کی اقدام اور غاصب اسرائیلی وحشی حکومت کی طرف سے نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ سب با ضمیر افراد اور میڈیا سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ سوشل میڈیا پر فلسطینی کاز کی حمایت کریں اور استکباروں کو منہ توڑ جواب دیں۔
اپنے خطاب میں جامعہ امام خمینی کے مدیر حجتہ السلام شیخ محمد حسین لطفی نے فلسطین میں قتل عام پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اور اور اقوام متحدہ کے ساتھ نام نہاد عالمی حقوق البشر کے تنظیموں کے اس واقع کی اندیکھی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلسطینیوں سے غداری کیلئے سعودی حکمران محمد بن سلمان اور بحرین و مصر ممالک کے عرب حکمرانوں کی ملامت کی اور مسلم امت کو فلسطینیوں اور قبلہ اول کی حقیقی طرف داروں اور غداروں کو پہچاننے کی ضرورت پر زور دیا۔

جنرل سکری