مسابقہ حسن قرائت قرآن کا مقابلہ مخصوص برائے لڑکیوں کے لئے

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیلی شعبہ بسیج روحانیون نے اس سال ضلع کرگل میں مسابقہ حسن قرائت قرآن کا مقابلہ بین دار القرآن مکاتب مخصوص برائے لڑکیوں کے لئے پہلی باررکھا گیا جس کے لئے اس سال بسیج روحانیوں نے تمام مکاتب کو چار زونوں میں تقسیم کیا تھا اور ہر زون میں پندرہ سے ۲۰مکتب برائے مقابلہ حصہ لے رہے تھے ان مقابلوں میں ضلع بھر کے ۷۰ سے زائد مکاتب نے حصہ لیا اور ہر زون سے سات قاریان کو مرکزی مقابلے کے لئے چنا گیا۔
آج موخہ ۴ مارچ ۲۰۱۸ ؁ کو انڈور سٹیڈیم کرگل میں ان مقابلوں کا آخری فائنل مقابلہ رکھا گیا جس میں بلاک صطح پر کامیاب ہوئے قاریان حضرات نے حصہ لیاجن میں دارالقرآن شہید رجائی شیلکچے،دارالقرآن ابن سینا باغ خمینی، دارالقرآن شہید مدرس اقچمل، دارالقرآ ن امام محمد باقر تمیل،دارالقرآن امام حسین تھرمسہ،دارالقرآن امام زمان مھدی آباد چھسکور،دارالقرآن امام محمد صادق لوچم،دارالقرآن سجادیہ بروخاص،دارالقرآن امام حسین منجی گنڈ، دارالقرآن موسی بنی جعفر ستکچے، دارالقرآن امام مھدی کنور،دارالقرآن التظرشقتھنگ ٹمبس، بدارالقرآن بقہتہ اللہ اباگرونگ ٹمبس،دارالقرآن زینبیہ تھنگ سانکو،دارالقرآن امام خمینی براکو،دارالقرآن شہید بھشتی پٹو، بدارالقرآن بقییہتہ اللہ مییتا سورو، دارالقرآن سجادیہ پرکاچک، دارالقرآن بابلحوائج بیامہ پرکاچک،دارالقرآن امام کاظم پیزبوچے، دارالقرآ ن سید شہدا شرگول،دارالقرآن شہید مصطفہ خمینی کھردون چکتن،دارالقرآن الزہراء سنجق اوردارالقرآن رسول اعظم حنوتھنگ ،دار القرآن علامہ طبا طبائی برو کالونی ،دار القرآن سکینتہ الحسین فرول پشکم، دار القرآن امام ذمانہ سلسکوٹ، دار القرآن امام محمد تقی یلجگ، دار القرآن جواد الاےئمہ زگنگ چکتن، دار القرآن زینبیہ تھنگ سانکو،دار القرآن امام رضا زگنگ پشکم ،دار القرآن محمد حسین زاکری تھنگ کے علاوہ دار القرآن مرکزی زینبیہ کے بچیوں نے حفظ قرآن کے مقابلے میں حصہ لے کر اپنے قابلیت کا لوہا منوایا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔ اس آخری قرآنی مسابقہ میں قاریان مکاتب کے علاوہ تمام کاتب کے انتظامیہ نے بھی بطور مہمان شمولیت کی ، ان کے علاوہ علماء حضرات اور خواتین کرگل نے ان مقابلوں سے بھر پور لطف اٹھایا اور ننھے قاری حضرات کا حوصلہ بڑھایا اس محفل کی صدارت وائس چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجتہ السلام شیخ بشیر احمد انجام دے رہے تھے۔ مسابقہ کا آغاز ننھی قاری قرآن نو موثانیہ زہراء باغ خمینی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ان کے بعد بسیج روحانیون کے یف آرگنائزر شیخ قاسیمی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے اس سال ضلع سطح پر چل رہے اس لڑکیوں کے پہلے مقابلے کو رکھا اور ہمیں عوام کی طرف سے بہت اچھا استقبال دیکھنے کو ملا جس کے لئے ہم تمام عوام اور مکاتب کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں مسابقہ کے دوران بسیج روحانیوں ٹیم کے علماء حضرات اورمولانا حضرات کو بہت مشقت اٹھانی پڑھی جس کے لئے ہم ان کے مشکور ہیں اس کا سلہ انہیں خدا وند عالم عطا کرے گا ہم صرف دعا کر سکتے ہیں اور کچھ نہیں۔ انہوں نے مکاتب کے اساتید کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں کی محنت رنگ لارہی ہے اور آج کرگل سے عالمی سطح کے قاری نکل رہے ہیں جس کے لئے آپ تمام اساتید حضرات مبارک بادی کے مستحق ہیں۔ اس کے بعد مسابقہ شروع ہوا اور دار القرآن ابن سینہ باغ خمینی نے پہلی دار القرآن امام صادق لوچم نے دوسری اور دار القرآن امام باقر تمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح حفظ میں نومو طیبہ نے پہلی نومو آسیہ نے دوسری اور فاطمہ نساء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسکے بعد صدر مجلس کے ہاتھوں تمام حصہ لے رہے قاریان کے درمیان حوصلہ افضائی کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے یاد رہے اس مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے قاریوں کا انعام ۹ مارچ ۲۰۱۸ ؁ کویوم خواتین کے دن حسنی پارک میں نوا زا جائے گا۔آخر میں صدر مجلس وائس چیر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ شیخ بشیر احمدنے عوام اور قاریان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ مسابقہ خدا کی فضل کرم اورادارہ IKMT میں کام کر رہے علماء حضرات، مومنین کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج کرگل جیسے دور دراز علاقے سے قاری ریاستی سطح چھوڑ ملکی سطح بلکہ عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیابی حاصل کر رہے ہیں جس کے لئے آپ تمام عوام اساتید اور مکاتب کے انتظامیہ کو ادارے کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آیندہ آنے والے سالوں میں کرگل سے قاری حضرات عالمی سطح کے ہر مقابلے میں حصہ لیں گے اور کرگل قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے دور دراز گاوں سے آئے حصہ لے رہے ننھے قاری حضرات اور مکاتب کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں نے شدید سردی کے باوجود تشریف لائے اور مسابقہ میں حصہ لیا ۔انہوں نے بسیج روحانیون کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے اس سردی کے موسم میں برفانی علاقوں تک رسائی کی اور اس مسابقہ کو انعقاد کرا یا جس کے لئے ادارہ ان کے مشکور اور دعا گو ہیں۔ ۔ آخر میں انہوں نے دعا کے ساتھ محفل قرآن کو اختتام تک پہنچایا۔ اس مسابقہ کے نظامت کے فرائض حجتہ السلام شیخ علی عاصفی انجام دے رہے تھے۔انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر، اسسٹنٹ ڈایرکٹر انفارمیشن اور بسیج امام کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں ہماری بھر پور مددکی۔
جنرل سیکریٹری