دنیاے استکبار کا سر غنہ غاصب وقاتل و جارح وظالم اسرائلی وزیر اعظم نیتین یاھو کے ھندوستان آمد پر ملک بھر میں انسانیت جمہوریت نواز ھندوستانی سراپا احتجاج

دنیاے استکبار کا سر غنہ غاصب وقاتل و جارح وظالم اسرائلی وزیر اعظم نیتین یاھو کے ھندوستان آمد پر ملک بھر میں انسانیت جمہوریت نواز ھندوستانی سراپا احتجاج ہے اس سلسلہ میں ملک کے ساتھ ریاست جموں کشمیر کے بالائی علاقہ ضلع کرگل کے عوام بھی آج بعد از نماز ظہرین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے پرچم تلے غاصب وقاتل اسرائل وزیر اعظم کی آمد کے خلاف سڑکوں پر نکل کر گاندھی جی کے دیش سے نیتین یاہو بھاگ جاو کے نعروں کی صدا بلند کر رہے تھے ۔ جلوس میں شریک ہزاروں لوگوں نے اسرائل مردہ باد نیتن یاہو واپس جاو جیسے نعروں کا پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھاے ہوے پرجوش نعرہ لگارہے تھے جلوس جامع مسجد سے نکال کر کرگل کے بازاروں سے ہوتے ہوے لال چوک پہونچایا ۔ جہاں مقررین نے اس موضوع پر خطاب کیا جلسہ شیخ خادم سادقی امام جماعت کی تلاوت کلا م سے آغاز ہوا اس کے بعد ممبر نگران کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ الحاج باقر نے اسرایلی وزیر اعظم کی آمد کو ایک فال بد سے تعبیر کرتے ہوے کہا کہ اسرایل دنیا کے تمام دھشت گردوں کا سر غنہ ہے ۔ اور دنیا کے تمام جگہوں میں فتنہ پھیلانے والوں کی مدد گار ہے ۔ مودی حکومت نے اس منحوس وزیر اعظم کو گاندھی جی کی آہنسا والے ملک میں بلا کر ایک بڑا اشتباہ کیا ہے جس کی مذمت کرنے ہم آج یہاں جمع ہوے ہیں ۔ اس کے بعد وائس چیرمین امور مذہبی شیخ بشیر شاکر نے تقریر کرتے ہوے کہا کہ ہندوستان کے لئے علامہ اقبال نے کہا ہے ۔ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمار ا پوری دنیا میں ہندوستان کی تہذیب اور تمدن اور بھا ئی چارہ گی کی گن گاتے ہیں ۔ اس ملک میں دنیا کے منفور ترین حکومت کے منفور ترین وزیر اعظم کو لا کر لاکھوں امن پسند ہندوستانیوں کا دل دکھا یا ہے ۔ وائس چیرمین نے کہا کہ آج سے پہلے بھی ایک بار اسرائیل کے وزیر اعظم ہندوستان آیا تھا تو اس کا بر نتیجہ ملک عزیز میں کیا نکلا یہ قوم کے سامنے عیان ہے ۔ اب دوسری مرتبہ ایسے وزیر اعظم جس کے خلاف خود اسرائیل کے اندھر بھی آوزیں آٹھائی جارہی ہے ۔ اسرائیل کا یہ وزیر اعظم آج کی تاریخ میں دنیاکا سب بڑا ظالم و جابر ہے ۔ اسے ہندوستان کے اس سرزمین پر دعوت دے کرلانا مودی جی نے ایک غیر ذمہ دارانہ کام کیا ہے ۔ لھذا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ وائس چیرمین نے اس کے علاوہ ملک میں ہورے مسائل کو ابھارتے ہوے کہا کہ یوپی وقف بورڈ کے چیرمین وسیم رضوی کا بیان ( مدرسوں میں دھشت گرد تربیت دی جاتی ہے ) نہ انسانی ہے نہ اسلامی بلکہ کسی سوچے سمجھے پالسی کی تحت اس کٹھ پتلی سے بلوا کرشر پسند عناصر نے ملک کی سا لمیت کو خطرہ لاحق کرانے کے لئے کہلوایا ہے ۔ ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔ اس کے بعد جلسہ کے نظامت کرتے ہوے مولانا کراری نے اسراءئیل کی دھشتگردانہ رویہ کو اجاگر کرتے ہوے کہا کہ آج دنیا کے کسی بھی گوشہ میں فتنہ ہو رہا ہو وہاں اسراءئیل کا ہاتھ ہے ۔ اسلے ہر مسلم کو چاھئے کہ وہ اسرائیل سے بیزاری کرے ۔ آخر میں اسرائیل و امریکہ کے پرچموں کو نزر آتش کر نے کے ساتھ نیتن یاہو کی پتلے کو بھی لال چوک کرگل میں نزر آتش کیا گیا اور تمام شرکا کا شکریہ آداء کرکے اجتماعی نعرے کے ساتھ جلوس اختتام پذیر ہوا ۔
جنرل سیکریٹری