خلیفۃ المسلمین امام المتقین امیر المومنین حضرت علی ؑ کی ولادت کے موقع پر جشن مولود کعبہ کو مذہبی جوش ولولہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

بسمہ تعالیٰ
پوری دنیا کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی خلیفۃ المسلمین امام المتقین امیر المومنین حضرت علی ؑ کی ولادت کے موقع پر جشن مولود کعبہ کو مذہبی جوش ولولہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ کی سب سے بڑی تقریب بسیج روحانی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے منعقد ہوئی اس دوران جامع مسجد کرگل سے ایک جلوس برآمد کیا جو کہ کرگل کے مین بازار سے ہوتے ہوئے حسینی پارک پہونچا جہاں پر طلبہ دارالقران پشکم نے قرآن کریم کی تلاوت سے پر شکوہ محفل کا آغاز کیا بسیج روحانیوں کے وایس چیر مین حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین رجانی نے خطبہ استقبالہ پیش کرتے ہوئے مہمانان اور شرکائے محفل کا استقبال کیا محفل میں پر جوش اور ایمان افزوں نعت و منقبت بھی پیش کے گیے جن میں حجۃ الاسلام شیخ محمدامین انصاری اور ماسٹر شبیر گونمہ کرگل قابل ذکر ہیں سامعین سے مخاطب ہو کر حجۃ الاسلام شیخ محمد حسین لطفی نے حضرت علی ؑ کی فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں عالم انسانیت کی بقا کا ضامن صرف صرف ولایت علی ؑ ہے جس کی مثاک آپ کی ساڈھے چار سال کی دور خلافت اور آپ کی پوری زندگی میں ملاحضہ کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ امام خمینی جیسی عظیم المرتبت فقیہ نے ولایت فقیہ کو دنیا اسلام کے سامنے پیش کرکے عالم اسلام کی مشکلات کے خاتمہ کی لا ثانی مثال اور راہ حلا سے واقف کرایا انہوں زور دیکر کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج مستکبرین عالم کی تما م تر فوکس نظام ولایت فقیہ کے خلاف دنیائے اسلام کو ورغلانہ ہے اس کی ایک جھلک تشیع لندنی کے کردار میں ہم اور آپ دیکھ رہے ہیں جنسے ہمار ی نسل کو آگاہ رکھنا ہم سب کا فریضہ ہے ۔
حجۃ الاسلام شیخ محمدصادق رجائی چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے اپنے صدارتی خطبہ میں دور حاضر میں ولایت فقیہ کی اہمیت و ضرورت کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو چلانے کے لئے ایک حاکم کی ضرورت ہوتی ہے چونکہ بغیر حاکم کے معاشرہ میں قانون کی نفاذ ممکن نہیں ہے لہذا حاکم کی ضرورت لازمی ہے دور حاضر میں نظام اسلامی کی نفاذ کی زمہ داری ولایت فقیہ پر ہے جس کی اطاعت لازمی ہے موصوف نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مکروہات پر اتنی اہمیت دی گئی جس کی بنسبت امامت پر کچھ بھی کام اور ربلیغ نہیں ہوا جس کا خامیازہ قوم آج بھی بگھت رہی ہے ۔
انہوں نے ڈگری کالج کرگل کی نظام تعلیم اور خستہ حالی پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اور ڈی سی کرگل اور کونسل سے فوری مداخلت کرکے سینکڑوں طلبہ کے مستقبل کو محفوظ کر نے کی اپیل کی ۔
دوران محفل بسیج روحانی کی جانب سے اسلامی کویز کا بھی اہتمام کیا جس دوران مولانا عباس کراری اور مولانا ناصر علی نے سامعین سے سوالات کیے جن میں صحیح جواب دینے والوں کو چیرمین نگراں کونسل کے دست مبارک سے انعامات سے نوازہ گیا ۔
آخر میں امام جماعت جامع مسجد حجۃ الاسلام شیخ محمد خادم حسین نے دعائے خیر کے ذریعہ اس با شکوہ محفل کا اختتام کیا ۔
واضح رہے کہ اس محفل کی نظامت حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن قاسمی چیف آرگنائزر بسیج روحانی کررہے تھے جنہوں نے آخر میں محفل اور جلوس میں شرکت کرنے والوں اور مقامی ایڈمنسٹریشن اور پولیس محکمہ کے آفیسران کے علاوہ بسیج امام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جنرل سکریٹری

Back to Conversion Tool