بسیج امام کے زیر اہتمام کرگل ضلع کے گاوں ستیکچے کے جوانوں کے اشتراک سے ایک بیداری کانفرنس منعقد

ہم شکل رسول اکرم فرزند ابا عبد اللہ الحسین حضرت علی اکبر کے یوم ولادت با سعادت کواس سال بھی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر نظر اداروں میں بطور روز جوان مذہبی عقیدت و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ جوانان بسیج امام کے زیر اہتمام کرگل ضلع کے گاوں ستیکچے کے جوانوں کے اشتراک سے ایک بیداری کانفرنس منعقد کی گئی۔ جسمیں علماء کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سمینار کی افتتاح بسیجی جوان رضا پوین نے تلاوت کلام پاک سے کیا ان کے بعد حجتہ السلام شیخ عبدل حمید ناصری استاد جامعہ امام خمینی کرگل نے مناجات شعبانیہ کی تلاوت کی اور محفل کو روح بخشہ۔ ان کے بعد ایم ایل اے کرگل و نگراں کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے سینیر ممبر الحاج اصغر علی کربلائی صاحب نے جوانوں کو خطاب کرکے کہا کہ امام حسین کے جوان فرزند شہید حضرت علی اکبر کے ولادت کی مناسبت سے روز جوان کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے بسیجی والینٹروں کو امام خمینی کے دئے ہوئے بسیج کے نام کی تقدس و اس سے وابستہ عزت و وقار کی اہمیت کو ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران بسیجی جوانوں کی طرف سے گروہی دلسوز ترانہ یش کیا گیا جسکو سامعین نے بہت سراہا۔ اپنے صدارتی خطبے میں چیر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجتہ السلام شیخ محمد صادق رجائی نے لفظ بسیج کو ہمیشہ اپنے مقصد کو نظروں کے سامنے رکھتے ہوئے لوگوں کی ستائش یا ملامت سے کبھی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔ چیرمین نے بسیجی جوانوں کی ہر وقت امن ہو یا ناگہانی آفت بے لوث عوامی خدمت کی پزرائی کی اور انکی توفیقات میں مزید اضافے کیلئے دعا کی۔ اپنے تقریر میں انہوں نے مغربی سامراج کی طرف سے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوششوں کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور مسلمانوں سے متحد و متفق رہنے کی تلقین کی اور دشمن کی پھوٹ ڈالنے کی تمام سازشوں کو ناکام کرنے کی ہدایت کی۔
محفل کے آخر میں بسیج امام کی طرف سے اس سال نمایاں خدمات انجام دینے والے بسیجی جوانوں کی پزرائی کی گئی اور آیندہ اس پسماندہ قوم کی خدمت کے لئے اپنے عظم کو دہرایا گیا۔
آخر میں دعائے انقلاب و دعائے امام زمانہ کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہر میدان میں کامیابی و سلامتی، رہبر معظم کی طول عمر کے لئے دعا کی گئی اور امریکہ، اسرائیل، برطانیہ۔ فرانس،و داعش کی نابودی کے لئے دعا کے ساتھ محفل اپنے اختتام کو پہنچا۔