بسیج امام آئی۔ کے۔ ایم۔ ٹی کے رضا کاروں کی مخلصانہ جدو جہد

آج صبح علاقہ ٹریسپون کے مقامی بسیج کنوینر محمد موسٰی کے طرف سے اطلاع ملی کہ موضع گونم�آبا گرونگ ٹمبس میں رہنے والا ابا علی ولد فداحسین روز گزشتہ سہ پہر کے قریب سورو دریا عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مبیئنہ طور غرق آب ہوگئے اور گاؤں والوں کی کوششوں کے باوجود باز یاب نہ ہوسکے اس سلسلے میں بسیج رضاکاروں کی فوری مدد درکار ہے۔ اس اطلاع کے ملنے پر بسیج امام آئی۔ کے۔ ایم۔ ٹی کے رضا کاروں کی ایک ٹیم جنرل سکریٹڑی آخون محمد ابراہیم اور محمدصادق داس جوائن سکریٹری کے قیادت میں موضع ٹمبس روانہ ہو ئے جہاں پہنچ کر ٹیم نے جائے واردات جائزہ لیا اور اپنے ساتھ موجود ساز وسامان کے علاوہ مقامی طور دستیاب شہتیر اور بیرل کو بروئے کار لاکر ایک عارضی کشتی بنائی اور تلاش کا کام شروع کیا۔ ٹیم کو یخ بستہ پانی میں تقریباً پانچ گھنٹے کی مشقت کے بعد دریائے سورو اور ٹمبس نالہ کے سنگم کے قریب متوفی کا لاش 15فُٹ گھرائی میں ملا۔ بسیج امام کے ٹیم نے متوفی کے لاش کو مقامی لوگوں کی موجودگی میں موقعہ پر موجود پولیس کے حوالہ کیا۔ گاؤں والوں اور رشتہ داروں نے بسیج امام کے اس مخلصانہ جدو جہد کی سراہنا کی ۔
جنرل سیکریٹری