ایام فاطمیہ، بمناسبت روز شہادت بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا مجالس سوگواری کا آغاز

ایام فاطمیہ، بمناسبت روز شہادت بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں مجالس سوگواری کا آغاز آج سے شروع ہوئی اور ضلع کے قریہ قریہ بستی بستی تمام مسجدوں اور امام بارگاہوں میں مجلس عزا منعقد کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں زینبیہ ویمین ویلفیر سوسائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے خواتین کے لئے کلچرل اکیڈمی حال کرگل میں صبح ۱۰ بجے مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے اطراف و اکنان سے آنے والے ہزاروں خواتین نے شدید سردی کے باوجودشرکت کی اور حوذہ علمیہ قم سے فارغ التحصیل عالمات نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگانی پر بھر پور روشنی ڈالی اس کے علاوہ مرثیہ خوانی و نوحہ خوانی بھی کی گئی۔
دوسری مجلس بسیج روحانیوں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے جامٍع مسجد کرگل میں بعد از نماز ظہرین مجلس عزا آج سے شروع ہوئی جہاں علماء حضرات نے زندگانی ام الایمہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایمہ اطہار کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی مومنین کو تلقین کی گئی۔
اسی طرح تیسری مجلس شام نماز مغربین کے بعد جامع مسجد میں منعقد کی گئی جہاں امام مسجد حجتہ السلام شیخ خادم حسین نے مجلس پڑھی اور ساتھ ھی مرثیہ ونوحہ خوانی کی گئی اور اسرائیل امریکہ کی نابودی کے لئے دعا کی گئی اور رہبر معظم کی سلامتی او ر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران تاظہور امام زمان برقرار ودوام رہنے کی دعا کی گئی۔