ایام دھیہ فجر یعنی طلوع آفتاب اسلامی جمہوریہ یعنی شمشیر پر خون کی فتح کے ایام شروع سرحدی ضلع کرگل میں

ایام دھیہ فجر یعنی طلوع آفتاب اسلامی جمہوریہ یعنی شمشیر پر خون کی فتح کے ایام شروع ہوتے ہی جوں کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں محفلوں، نعت خوانوں جشن کا آغاز ضلع ھیڈ کوارٹر کے گرد نواح کے گاوں سے لے کر مسجدوں امام بارگاہوں میں انعقاد کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، البتہ اس سال جشن ایام دھیہ فجر یکم فروری سے شروع نہ ہو سکا کیونکہ اس دوران ایام فاطمیہ کے مجا لس عزا چل رہی تھی اسلئے اس سال دھیہ فجر کے مجالس و محافل ۳ فروری سے کرگل ضلع کے اندر شروع ہو چکی ہے۔
یاد رہے اس سلسلے میں چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ حجتہ السلام شیخ صادق رجائی کے ایما پر تین بار IKMT سے تعلق رکھنے والے گاوں کے نمایندوں اور IKMT کے زیلی تنظیمیں شامل تھے، کے ساتھ میٹنگیں رکھی گئیں اور ایام دہیہ فجر کے پروگراموں کو مرتب کیا گیا جسکے رو سے مورخہ ۳ فروری ۲۰۱۸ ؁ سے مقامی جامع مسجد میں روزانہ نماز ظہرین کے بعد دو گھنٹے کا پروگرام ہر تنظیم اپنی باری پر رکھیگی اس طرح مورخہ ۳ فروری کو باقریہ ہلتھ کیر اینڈ رسرچ سنٹر، ۴ فروری کو بسیج امام، ۵،۶ فروری کو مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی ۷ فروری بزم ادب، ۸ فروری TSG ۹،۱۰ فروری بسیج روحانی اپنے اپنے پروگراموں کو ان تارخوں پر رکھے گی۔ اور مومنین کو ایام دھیہ فجر کی فضیلت اور اسلامی انقلاب سے روشناس کراینگے۔ اس کے علاوہ آس پاس کے گاوں جن میں پشکم، برو، گونما کرگل،منجی ،پوین شامل ہیں، نماز مغربین کے بعد ایام دھیہ فجر کے سلسلے میں محافل جشن رکھنے کا پروگرام بھی بنایا گیا۔ ان محافل میںIKMTکے مجلس عاملہ کے علاوہ زیلی تنظیموں کے نمایندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جاے گی۔
آج مورخہ ۳ فروری کو جشن ایام دھیہ فجر کا آغاز باقریہ ہلتھ کیر اینڈ رسرچ سنٹر ( شعبہ صحت عامہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ )نے جامع مسجد میں بعد نماز ظہرین شروع کیا پروگرام کاآغاز محترم ڈاکٹر شبیر حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیااس کے بعد محترم ڈاکٹر صاحب نے ایام دھیہ فجر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی نے اس انقلاب کو لایا تو اسلامی جمہوریہ ایران میں لیکن اس کی کرن دنیا کے گوشہ کنار تک پہنچا اور آج دنیا کا ہر وہ انسان جو تھوڈی سوچ رکھتا ہو کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے ، انہوں نے دانت کے درد سے متعلق عوام کو چند عوامل بیان کئے انہوں نے بتایا کہ ہر انسان کو دن میں دو بار دانتوں کو برشنگ کرنی چاہئے ان کے بعد ڈاکٹر احمد علی نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ باقریہ آپ عوام کا ہے اور ہم ڈاکٹرز اس کے زریعہ عوام کا ہی خدمت کرنے کی کوشش کر تے ہیں تا کہ ہمارا معاشرہ صحت مند رہے اور بیماریوں سے دور رہے اور ہمارا معاشرہ ایک تندرست معاشرہ نبے جس کے لئے ہمیں آپ سب کی عاون کی ضرورت ہے انہوں نے انقلاب ایران سے متعلق نظم بھی پڑھکر سنایاجسے سامعین نے بہت سراہا ان کے بعد باقریا کے صدر ڈاکٹر ولایت علی نے فرمایا کہ اسلام کی تین رکن ،اصول ،عقائد اور اخلاق پر مبنی ہیں، ہمارے معاشرے میں اصول اور اقائد کی کافی حد تک رعایت کی جاتی ہے لیکن اخلاق میں کچھ کمی نظر آتی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اس کمی کوپورا کرنے کی کوشش کریں۔ انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران نے پورے امت مسلمہ کو اسلام ہونے پر فخر ہونے کا شرف دلایا اور آج دنیا کے تمام سپر پاور طاقتیں انگشت بہ دندانت ہیں۔نہیں تو اسلامی دنیا غیروں کے ہاتھوں کھلونا بنا ہوا تھا جسے کوئی چھپا نہیں سکتایہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسے شیطان ملک اسلامی جمہوریہ ایران کو ہر وقت نیچا دکھانے اور بنا کسی مطلب کے تنگ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتا ہے۔حالانکہ ایران دنیا میں امن کا پیغام دیتا ہے اور ایران میں ہر کسی کو مذہبی و سیاسی ازادی حاصل ہے اسی لئے نام نہاد اقوام متحدہ بھی تسدیق کرتی ہے کہ ایران نے حقوق بشر کی پاسداری کی ہے اور ہر انسان اپنے وقار اور حق کے ساتھ جی رہا ہے۔باقریہ کا زکر کرتے ہوئے ڈاکٹر نے فرمایا کہ ھیپٹائٹس بی کے خلاف ویکسینیشن پروگرام شرگول بلاک میں مکمل ہو چکی ہے اور آیندہ انشہ اللہ باقی بلاکوں میں یہ پروگرام جلد شروع کی جائیگی جس کے لئے ہمیں آپ سب کی تعاون اور دعا کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے صحت عامہ سے متعلق جاکاری دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں آج کی دنیا میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں اپنے آس پاس گھر، گلی کوچوں،محلہ اورسڑکیں یعنی ہر طرف صفائی پر زور دینے کی ضرورت ہے اور اگر ہم نے اس چیز میں کوتاہی کی تو وہ دن دور نہیں جب ہمیں مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑے۔
یاد رہے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض محترم آخوند ابراھیم والنٹر باقریہ کر رہے تھے۔آخر میں امام جامع مسجد حجتہ السلام شیخ خادم حسین نے سامعین کو ڈاکٹرز صاحبان کے بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کرنے کی تلقین کی اور کرگل کو صحت مندبنانے پر زور دیا اور دعایہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔
جنرل سیکریٹری