امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر نگرانی چل رہے دارالقرآن مکاتبس مسابقہ حسن قرآئت قرآن کریم ۲۰۱۸ کا آغاز

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر نگرانی چل رہے دارالقرآن مکاتبس جن کا نظم نسق و انتظامات بسیج روحا نیوں کرتے ہیں کا مسابقہ حسن قرآئت قرآن کریم ۲۰۱۸ ؁ کا آغاز آج موخہ ۲۸ جنوری بروز اتوار کو حلقہ سورو سے کیا گیا۔ جس کا افتتاحی تقریب علاقہ سورو کے کرگی گاوں میں رکھا گیا تھا۔
اس سے پہلے مجلس عاملہ بسیج روحانیوں اور مرکزی مجلس عاملہ کے مابین ھیڈ آفس امام خمینی میموریل ٹرسٹ میں ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی اور کافی گفت شنیدکے بعد پروگرام کو آخری شکل دی گئی اور کرگل ضلع کے تمام دار القرآن مکاتبس کو آٹھ زون میں بانٹا گیاجس کے رو سے مورخہ ۲۸ جنوری سے لے کر ۷ فروری ۲۰۱۸ ؁ تک کے پروگرام کو آخری شکل دی گئی اور اس طرح ۲۸ جنوری سورو پھر علاقہ برسو جسکی مقابلہ سنٹر پٹو کو رکھا گیا اسی طرح چکتن، شرگول، لوچم تچا ککستے ، علاقہ TSG،صوت ،برو منجی ، چھسکور پشکم اور آخر میں ٹاون کے آس پاس کے مکاتبس کا مقابلہ رکھنے کا فیصلہ لیا گیا اور گاوں والوں کو پروگرام کے کاپی کے ساتھ اطلاعیہ خط ارسال کی گئی۔
علاقہ سورو کے لئے آج صبح آٹھ بجے ھیڈ آفس امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے بسیج روحانیوں کا ایک ٹیم جس کی سربراہی سیکریٹری بسیج روحانیوں حجتہ السلام شیخ محمد حسنین رضوانی کر رہے تھے روانہ ہوا اور سورو پہنچنے پر اس ٹیم کا علاقہ سورو کے عوام نے بھر پور استقبال کیا اور قریب ۱۱ بجے صبح مقابلہ حسن قرائت قرآن کریم کا آغاز ہوا جسمیں دار القرآن بقیتہ اللہ مایہتہ نے پہلی ، دارالقرآن باب الحوائج بیامہ پرتکچے نے دوسری اور دار القرآن امام سجاد پرکاچک نے تیسری پوزیشن حاصل کی یاد رہے اس مقابلہ حسن قراائت میں علاقہ سورو کے کل آٹھ دارالقرآنوں نے حصہ لیا تھا۔
ان علاقائی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے قاریوں کو مرکزی مقابلہ جو کہ مورخہ ۹ فروری ۲۰۱۸ ؁ کو جامع مسجد کرگل میں منعقد ہو گی حصہ لینے کا حق حاصل ہو گا جہاں سے ضلع صطح پر اول دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے قاری چنے جایں گے۔ یاد رہے اس مرکزی مقابلہ میں ان آٹھ زونوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے اورچنے ہوئے قاریوں کے درمیان ہی مقابلہ کیا جائے گا او ر اول دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ۱۱ فروری ۲۰۱۸ ؁ جشن یوم اللہ کے دن حسینی پارک میں انعامات سے نوازا جائے گا۔جنرل سیکریٹری